موٹروے پولیس نے مسافر بس کو بڑے حادثے سے بچا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سٹی42: موٹروے پولیس ایم 5نے فرض شناسی اور بہادری کی مثال قائم کردی، مسافر بس ٹائر لیدرز میں لگی آگ کو بجھا کر مسافروں کو بچا لیا۔
تفصیلات کےمطابق مسافر بس ہارون آباد سے کراچی جارہی تھی، گدو مووی پوائنٹ پر پٹرولنگ افسر باسط علی نےبس کے نیچے لگی آگ کو دیکھا۔
پٹرولنگ افسران نے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے فوری طور پر آگ کو بجھا دیا، مسافروں اور بس عملے نے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو قابل فخر قرار دیا۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی دار علی خٹک نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس مسافر بس مسافر بس موٹروے پولیس ڈی آئی جی
پڑھیں:
لاہور: شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند کر دیے گئے
لاہور:پنجاب میں شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز کو عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم 3 سمندری سے درخانہ، موٹروے ایم 4 گوجرہ سے ملتان اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔
سید عمران احمد کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔