موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
راولپنڈی:
موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس حکام سمیت ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کی گاڑی موٹروے پولیس شدید فائرنگ
پڑھیں:
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سابق ضلع ناظم ملک اسد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔
کوہاٹ میں پنڈی روڈ گمبٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ملک اسد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل
واضح رہے کہ ملک اسد سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل ملک اسد کے 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد کو پشاور ڈھکی دلگراں کے قریب خود کش بم دھماکا میں شہید کیا گیا، جبکہ سب سے بڑے بھائی ملک سلیم کسٹم کے اعلیٰ افسر تھے، جن کو کراچی میں چند سال قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اس سے قبل آج ہی خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے موٹروے پر سینیئر سول جج حیات خان اور وکیل خالد خان کے قتل سمیت سابق ضلعی ناظم کوہاٹ اور ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی ملک اسد پر قاتلانہ حملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر مردان اور کوہاٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیشن جج آزاد کشمیر قتل
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس افسران کو افسوس ناک واقعات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خیبرپختونخوا فائرنگ کوہاٹ ملک اسد قتل نامعلوم افراد وی نیوز