12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کے حوالے کردیں: موٹروے پولیس
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔
لاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور؛ 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ملزم سے رقم کیسے برآمد ہوئی؟
لاہور:اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔
ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویژن نے نوٹس لیا۔
ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے فوری رسپانس اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا اور ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو انعام دینے کا اعلان کیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔