Express News:
2025-04-30@14:54:17 GMT

شدید دھند کے باعث آج کون سی موٹر وے بند ہے؟ جانیے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

لاہور:

موٹروے پولیس نے شدید دھند کی شدت کے باعث لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2 کو بند کر دیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی سے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے عوام کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

ترجمان نے ڈرائیورز اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں سفر کے لیے بہترین اوقات ہیں۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت بھی کی ہے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے مزید کہا کہ کسی بھی معلومات یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس دھند کے

پڑھیں:

بنوں: پولیس نے دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان  

بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت رد عمل نے ناکام بنا دیا۔

تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 تا 25 دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو رات کے وقت بی مانیٹر کیا گیا۔ 

پولیس  نے فوری طور پر اس صورتحال کا ادراک کیا اور اعلیٰ حکمت عملی کے ساتھ مؤثر جوابی کارروائی کی۔ تھانہ بکاخیل میں تعینات جوان نہ صرف الرٹ تھے بلکہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری میں تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
  • لاپرواہی سے ڈرائیونگ کیس میں ڈکی بھائی کو وقتی ریلیف مل گیا
  • ہاضمہ ٹھیک تو آپ ٹھیک، جانیے جادوئی جوس کے کمالات
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا
  • کراچی میں ٹینکر اور ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا، 2 زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک شخص جاں بحق
  • شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا
  • کراچی، سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بھانجا زخمی
  • بنوں: پولیس نے دہشت گردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا، ترجمان  
  • راولپنڈی، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق