Jang News:
2025-04-01@09:14:19 GMT

عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم

— فائل فوٹو

عید کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کردیا۔

ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کرلیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں۔

فیصل آباد: موٹروے پولیس نے شہری کو اس کا موبائل فون تلاش کرکے واپس پہنچادیا

فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کر کے فون واپس کر دیا گیا۔ مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا تازہ دم ہونا ضروری ہے، ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ دیر آرام ضرور کریں۔

اس آگاہی مہم کے ساتھ سڑک استعمال کرنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس

پڑھیں:

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی ہدایت پر زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی بس اڈوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔ جن میں فیض آباد، منڈی موڑ، کراچی کمپنی اور 26 نمبر بس ٹرمینلز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں اضافی کرایہ وصولی پرکارروائی کرنے کا اعلان

ٹریفک پولیس افسران نے گاڑیوں کے کرایہ نامہ چیک کیے گئے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والے متعدد ٹرانسپورٹرز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ جبکہ مسافروں کو وصول کیا گیا زائد کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ شہری زائد کرایہ اور نامناسب رویہ کے متعلق شکایت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر درج کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ٹریفک پولیس زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز عید کیپٹن (ر) ذیشان حیدر

متعلقہ مضامین

  • نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ذاتی معاملات پر تنقیدکرنے پر بول پڑے
  • امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارک باد، نیٹلی اے بیکر
  • امریکی سفارتخانے کی جانب سے اہل پاکستان کے نام عید مبارکباد کا پیغام
  • عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم
  • اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی و ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
  • عید پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کا احسن اقدام، ٹریفک آگاہی کے ساتھ تحائف کی تقسیم
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق
  •  عید سے پہلے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات 
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کی زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں