عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہم
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ترجمان کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس سینٹرل ریجن نے آگاہی مہم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹر وے پر آنے سے قبل عوام گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر اور بریک چیک کر لیں۔ انہوں کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضرور کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کا خیال رکھیں، مسافر اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لائن کی پابندی کریں، لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور کا تازہ دم ہونا ضروری ہے، ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ دیر آرام ضرور کریں۔ اس آگاہی مہم کے ساتھ سڑک استعمال کرنے والوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی پابندی
پڑھیں:
عیدالفطر اللہ کا انعام، اندرونی، بیرونی خطرات لاحق، متحد ہونا ہو گا: صدر، وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر خوشی، شکر گزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ رمضان المبارک کی تربیت کو زندگی میں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں، ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ ہمیں انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا۔ معاشی استحکام اور قومی یکجہتی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ حکومت اقتصادی بحالی اور امن و امان کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جعفر ایکسپریس سانحہ شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عید کی خوشیوں میں مستحقین کو شریک کریں۔ فلاحی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام بالخصوص اور پوری امت مسلمہ کو بالعموم دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس بابرکت دن پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھنا چاہیے جو غربت سے نبرد آزما ہیں، وہ خاندان جو دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، اور وہ لوگ جو معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔