پنجاب میں آج بھی شدید دھندکا راج ، موٹرویز مختلف مقامات پر بند
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے ہرن مینار تک موٹروے ایم 2، سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے ایم 11 اور رحیم یارخان سے روہڑی تک موٹروے ایم 5 کو دھند کے باعث بند کر دیا گیا تاکہ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے،حدنگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث بن سکتی ہے، لہذا روڈ یوزرز سے درخواست کی گئی کہ وہ دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، جب کہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔مزید برآں، ڈرائیور حضرات کو آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ دوران سفر دیگر گاڑیوں کو بہتر طریقے سے دیکھا جا سکے۔موٹروے پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی اپیل کی ہے اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام اور میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید بیمار افراد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے۔