موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔
آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ “شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔”مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ زائد کرایہ یا اوورلوڈنگ سے متعلق کوئی شکایت درج کروانا چاہیں تو موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس کی زائد کرایہ مسافروں کو کے موقع پر

پڑھیں:

پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاشں

ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی غیرملکیوں کی واپسی کا عمل جاری، 4 لاکھ 77 ہزار سے زائد واپس جا چکے
  • ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ
  • مریم نواز کا زائد کرایے وصول کرنیوالوں کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم
  • ریان ایئر لائن نے سالانہ دو سو ملین سے زائد مسافروں کا ریکارڈ قائم کرلیا
  •  موٹروے پر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت نہ ہو سکی
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی
  • عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع، بس اڈوں پر مسافروں کا رش
  • پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں
  • پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاشں