موٹروے ایم 14 پر نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایم 14 فتح جنگ کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نان کسٹم پیڈ سامان میں سگریٹ، خشک دودھ، کپڑا اور چائنہ سالٹ شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔
واقعے کی اطلاع پاتے ہی ایس پی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ کسٹم حکام کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔
ٹرک کو کسٹم ویئر ہاس اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں نان کسٹم پیڈ سامان کی مقدار کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان سے راولپنڈی کی جانب جا رہا تھا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نان کسٹم پیڈ سامان
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے)
سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔