آئی جی موٹروے پولیس کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، مسافروں کی سہولت اور تحفظ پر زور
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
آئی جی موٹروے پولیس کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، مسافروں کی سہولت اور تحفظ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(سب نیوز)آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے ریجنل آفس اسلام آباد میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں ٹرانسپورٹرز مسافروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اوور لوڈنگ یا زائد کرایہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ نے کہا کہ مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آر ایف آئی ڈی نظام کے تحت پبلک سروس گاڑیوں کے لیے اسپیڈ کنٹرول مانیٹرنگ نظام متعارف کرایا جائے گا تاکہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا سکے۔
مزید برآں، کلر کہار سالٹ رینج میں خودکار نظام کے تحت گاڑیوں کی رفتار کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنا رہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی جی موٹروے پولیس
پڑھیں:
موٹروے ایم ٹو کلر کہار بس حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، 17 زخمی
اسلام آباد:موٹروے ایم ٹو پر کلر کہار کے قریب ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق، راولپنڈی سے وہاڑی جانے والی مسافر بس جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، کلر کہار پہنچنے پر ڈرائیور کے بے قابو ہونے سے بس الٹ گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
مزید پڑھیں: موٹروے کلر کہار بس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق
بس میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے پانچ مسافروں کی لاشوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
موٹروے پولیس نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے حادثے کے مقام کو محفوظ کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔