Express News:
2025-04-21@11:52:08 GMT

موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم-4 پرگاڑی  173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز رفتاری

پڑھیں:

کراچی؛ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، دیگر کارروائیوں کے دوران سٹی بائی پاس سکھر کے قریب 4 خواتین سے 8 کلو چرس برآمد کی گئی۔

ملک کے دیگر شہروں میں کی گئی کارروائیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرانان بازار پشین کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 612 کلو افیون، سمبڑیال، سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب خاتون سمیت ملزم سے 800 گرام آئس، لاہور میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 510 گرام آئس، حاجی کیمپ پشاور میں ملزم سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی 685 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیاہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی 
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار
  • راولپنڈی؛ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار
  • کراچی؛ اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد