سیالکوٹ موٹروے پر اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، چار ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
لاہور:
موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔
مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔
موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
جنگ فوٹوامیگریشن کی جانب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم غلام حیدر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا۔
ملزم گزشتہ 2 سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا۔
FIA اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے جعلی دستاویزات تیار کرنیوالے 6 افراد گرفتار کر لئےکراچی ایف آئی اے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے...
ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہری سے لاکھوں روپے بٹورے تھے، ملزم کے خلاف 2023ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔