فوٹو: فائل

زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک موٹر وے پولیس نے 47 لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروادیے ہیں۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اوور لوڈڈ گاڑیوں پر 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ مسافر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت ہیلپ لائن 130 پر کرسکتے ہیں۔ 

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ مدد کےلیے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موٹر وے پولیس

پڑھیں:

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار، پناہ گاہیں نذر آتش

پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم  پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ کچے میں قیام امن تک راجن پولیس کا ہر کریمینل کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن لوٹ گئے
  • رواں سال  9 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے  پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان پنجاب پولیس‎
  • بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فرار
  • مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
  • محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے
  • کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار، پناہ گاہیں نذر آتش
  • پنجاب حکومت کی کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر 23 لاکھ روپے سے زائد جرمانے
  • اسلام آباد: پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن، 56 گرفتار
  • 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب س ےزائد کی بچت حاصل کی