ملک کے میدانی  علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق  دھند کے باعث موٹروے ایم2-(لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5(ملتان سے روہڑی تک)اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11- کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی  ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں، کیونکہ یہ حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں اور صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کے آگے اور پیچھے دھند والی فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ترجمان کے مطابق شہری مزید معلومات اور مدد کے لئے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا

ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد بیگ تلاش کر کے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔

قیمتی بیگ واپس ملنے پر فاروق نامی شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
  • آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے
  • کراچی: مختلف علاقوں میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح 
  • برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 10دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے