شدید دھند کے باعث مختلف موٹرویز بند
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور : ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1 رشکئی سے صوابی، ایم 3 درکھانہ سے سمندری، ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔
ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو مقرر کردی گئی ۔(جاری ہے)
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ سمیت آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔