محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں خامیوں کی نشاندہی کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی مسائل ہیں اور دنیا اس کی کور ڈرائیو کی دیوانی تھی لیکن اب ویسی کور ڈرائیور نہیں لگ رہی۔
محمد یوسف نے بابر اعظم کے بیٹنگ کیلئے کھڑے ہونے کے انداز کو غلط قرار دیا اور ان مسائل سے چھٹکارے کیلئے ٹپس بھی دیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈر 16 اور 17 لیول پر مینٹور لائے جائیں، ٹیم میں آکر سیکھا نہیں جاتا بلکہ یہاں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محمد یوسف
پڑھیں:
ڈی جی تعیناتی کیس؛ سینیئر افسر کی جگہ جونیئر کی تعنیاتی پر عدالت برہم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی جی تعیناتی کیس میں سینیئر افسر ڈاکٹر شہزاد افضل کی جگہ جونیئر افسر کی تعیناتی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
جسٹس بابر ستار نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ذیلی ادارے پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے سیکرٹری اسد الرحمان گیلانی کو طلب کیا جس پر وزیر اعظم کے سیکرٹری عدالت میں پیش ہوگئے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل جسٹس بابر ستار کی عدالت میں موجود ہیں۔
کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔