ہالی وڈ کے نامور اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی گھر سے لاشیں برآمد ہوگئیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو کی سانتا فی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ہالی وڈ اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔

95 سالہ جین ہیکمین اور 64 سالہ بیٹسی کے ہمراہ ان کے پالتو کتے کی لاش بھی ملی۔پولیس کے مطابق 26 فروری کو دوپہر 1:45 بجے لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ابھی تک دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کسی تیسرے شخص کا عمل دخل نہیں ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جین ہیکمین نے اپنے چھ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں دو اکیڈمی ایوارڈز ( آسکر) اپنے نام کیے جبکہ انہیں “دی فرنچ کنکشن”، “ان فورگیون”، “دی فرم” جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کے لیے شہرت حاصل تھی۔

2004 میں 74 سال کی عمر میں انہوں نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی اور سانتا فی میں سکونت اختیار کی جہاں وہ عوامی زندگی سے دور رہے۔جین ہیکمین کے تین بچے ہیں جو ان کی پہلی اہلیہ سے تھے جن کا انتقال 2017 میں ہوا تھا۔ان کی موت نے مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے اور پولیس اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے سرگرم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جین ہیکمین

پڑھیں:

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت

میوزک کے مداحوں کےلیے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوگیا ہے۔

سینما انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کرنے والے نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت میوزک کے چاہنے والوں کےلیے شاندار میوزک ویڈیوز کی تخلیق کرنے میدان میں آگئے ہیں۔

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کی شاندار تقریب کا انعقاد لاہور فورٹ میں کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکار فواد خان نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکا میں نامور ستارے شے گل، انورل خالد، فارس شفیع، زین زوہیب، میشا شفیع، ینگ اسٹنر، اداکارہ عفت عمر، فیشن ڈیزائنرمحسن رانجھا، اور کامران لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ایچ ایس وائے نے تقریب کی میزبانی کی۔

سیزن تھری کا آغاز گلوکار فارس شفیع اور زین زوہیب کے شاندار گانے سے ہوا جس کو حاضرین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی لائیو پرفامنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر شرکاء نے ہدایت کار بلال لاشاری کی ڈائریکشن کو خوب سراہا۔ سیزن تھری میں ہفتہ وار ویڈیوز کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پاکستانی موسیقی کا معروف پلیٹ فارم ہے، جس کے گزشتہ سیزنز میں متعدد نئے فنکاروں اور تخلیقی موسیقی کو متعارف کرانے کا سہرا ہے۔ پاکستان کے موسیقی کے منظرنامے میں اسے ایک اہم مقام حاصل ہے۔

اس سیزن میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’وار‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والے بلال لاشاری نے میوزک کی دنیا میں بھی اپنے منفرد انداز کی دھاک بٹھادی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگی پراسرار آگ 17 دن بعد خودبخود بجھ گئی
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک تفتان نہیں لائی گئیں، ڈی سی چاغی
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا
  • سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟
  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص کراچی ایئرپورٹ سے لاپتا، پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم
  • ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن تھری کا آغاز، تقریب میں نامور ستاروں کی شرکت
  • طیارے سے آف لوڈ کیا گیا شخص ایئرپورٹ سے لاپتا؛ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم