2025-02-28@16:17:42 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«جین ہیکمین»:

    ہالی وڈ کے نامور اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی گھر سے لاشیں برآمد ہوگئیں۔امریکی ریاست نیو میکسیکو کی سانتا فی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور ہالی وڈ اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکوا کی لاشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ 95 سالہ جین ہیکمین اور 64 سالہ بیٹسی کے ہمراہ ان کے پالتو کتے کی لاش بھی ملی۔پولیس کے مطابق 26 فروری کو دوپہر 1:45 بجے لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور ابھی تک دونوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کسی تیسرے شخص کا عمل دخل نہیں ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جین...
    امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے شمالی کوریا کے ہیکرز پر دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ سے تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثوں کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے آئی اور کرپٹو کرنسی مائننگ ماحول کے لیے کس قدر تباہ کن ہیں؟ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایف بی آئی نے ہیکنگ کی اس بڑی واردات کو شمالی کوریا کے کسی مخصوص گروپ سے منسوب نہیں کیا لیکن اس نے کہا کہ حملہ آوروں نے ٹریڈر ٹریٹر(Trader Traitor)  نامی چیز کا استعمال کیا جو کہ نقصان دہ کرپٹو کرنسی ایپلی کیشنز کا ایک سیٹ ہے جو متاثرین کو ملازمت کی پیشکش کی آڑ میں میلویئر انسٹال کرنے کے لیے...
    دبئی: ہیکرز نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج 'بائی بٹ' پر حملہ کرتے ہوئے 1.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم چرا لی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار 'دی گارجین' کے مطابق، ہیکرز نے بائی بٹ کے ایتھیریئم والٹ کا کنٹرول حاصل کرکے تمام کرپٹو کرنسی کو ایک گمنام پتے پر منتقل کردیا۔  بائی بٹ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کمپنی معمول کے مطابق فنڈز کو 'کولڈ' والٹ سے 'وارم' والٹ میں منتقل کر رہی تھی، جو روزمرہ ٹریڈنگ کا حصہ ہوتا ہے۔ ہیکرز کے حملے کے بعد بائی بٹ کے سی ای او بین ژو نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کمپنی چوری شدہ کرپٹو واپس حاصل...
    ویٹی کن سٹی (اوصاف نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے پاپائے روم فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا پوپ فرانسس کی طبیعت گذشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، پوپ فرانسس 14 فروری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔ دبئی ، کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر آگئی ، ہیکرز ڈیڑھ ارب ڈالرلیکر غائب
    دبئی (نیوزڈیسک) قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیبٹ (Bybit) ہیکرز کے نشانے پر آگئی، ہیکنگ کے حملے کے نتیجے میں ایک عشاریہ پانچ بلین ڈالر کو نقصان ہوا ہے جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری بھی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اربوں ڈالرز کی چوری کی خبر نے کرپٹو کرنسی کی سلامتی اور عدم استحکام کے بارے میں ایک بار پھر خدشات کو جنم دیا ہے۔دبئی کی ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی (VARA) اس معاملے کو فعال طور پر دیکھ رہی ہے۔ ہفتے کے روز خلیج ٹائمز کو ایک بیان میں وارا اتھارٹی نے کہا کہ ہیک اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی وہ نگرانی کرتے رہیں گے جب تک معاملات ٹھیک نہیں ہو جاتے۔ ورچوئل...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ 35 حلقوں میں ای ووٹنگ کروائی گئی اور اس کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی کو جمع کروا چکے ہیں۔ڈائریکٹر آئی ٹی نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ انڈیا اسرائیل اور فلپائن سے ہیک کرنے کی کوشش...
    اسلام آباد (اکمل شہزاد/ سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ''سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے '' سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران نادرا اور الیکشن کمشن سے دو ہفتوں کے اندر اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی ای ووٹنگ کے ذریعے اوپن سہولت دینے کو غیر محفوظ قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب اسی بنچ میں ''پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی اوورلوڈنگ'' کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے آبزرویشن دی ہے کہ حادثات سے مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی یا بیماریوں سے مرنے والوں کی نسبت زیادہ ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب نے موقف اختیار کیا گیا کہ پینتیس حلقوں میں ای...
    ای ووٹنگ پراجیکٹ بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن election commission of pakistan WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس میں نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب مانگ لیا۔عدالت نے کہا بتایا جائے اوورسیز ووٹنگ کیلئے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ نادرا اور الیکشن کمیشن 2 ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کروائے۔ وکیل الیکشن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق چیٹ جی پی ٹی، Gemini، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی ایکسٹینشنز شامل ہیں ،وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر اور دیگر ایکسٹینشنز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز خطرے کی زد میں ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں، صارفین...
    سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے مطابق دو درجن ممالک میں تقریباً 90 صارفین کو مبینہ طور پر اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے نشانہ بنایا۔ان صارفین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں ہیکنگ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنر‘ کی زیرِ ملکیت ہیکنگ ٹول سے نشانہ بنایا گیا۔واٹس ایپ نے تصدیق کی کہ متاثرہ صارفین کی ڈیوائسز میں مداخلت کی گئی۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا۔پیراگون کا اسپائی ویئر ’زیرو کلک ہیک‘ کا استعمال کرتا ہے، یعنی صارفین کو ہیک کرنے کیلیے کسی نقصان دہ...
    میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ 2 درجن سے زائد ممالک میں تقریباً 90 افراد کے موبائل فون بغیر کسی لنک پر کلک کیے ہیک ہو گئے ہیں۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ان تمام افراد کے فون اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کے تیار کردہ ہیکنگ ٹول سے ہیک کیے گئے ہیں، جو خاص طور پر زیرو کلک ہیکنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہے۔  واٹس ایپ حکام نے بتایا کہ اس طریقے میں متاثرہ شخص کو کسی بھی غیر محفوظ لنک پر کلک کیے بغیر اس کے فون پر ہیکنگ ٹول کا حملہ ہو جاتا ہے، جس سے اس کا موبائل ہیک ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
    پیر کے روز دوپہر کے قریب’ 11 بجے میں اپنے لان میں بیٹھا تھا کہ ایک فون کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے نے بتایا کہ آپ کا ایک کورئیر پیکٹ آیا ہے’ چونکہ یہ پیکٹ نہایت اہم اور حساس ہے اس لیے پہلے ہم آپ کا نمبر کنفرم کریں گے اور اس مقصد کے لیے آپ کے فون پر ایک کوڈ نمبر بھیجا جائے گا۔ وہ نمبر آپ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے جس سے اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ یہ آپ ہی کا نمبر ہے۔ اس کے بعد پیکٹ آپ کو ملے گا۔ کچھ دیر کے بعد کال کرنے والے نے پوچھا کہ کوئی کوڈ نمبر آپ کے موبائل پر آیا ہے؟ میں نے چیک...
    اسلام آباد: جعلی انٹرنشپ ویب سائٹس کے ذریعے طلبہ و طالبات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، ماہرین نے طالب علموں کو خبردارکیا ہے کہ حکومت پاکستان کی آفیشل ویب سائٹس کے ذریعے ہی انٹرنشپ یا اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔ ماہرین کے مطابق جرائم پیشہ عناصر نےحکومتی انٹرنشپ پروگرامز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنالی ہیں، ملتے جلتے ناموں والی یہ ویب سائٹس بالکل سرکاری ویب سائٹس کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ یہ جعلی ویب سائٹس طلبہ وطالبات کی ذاتی معلومات طلب کرتی ہیں اور ان کے ذریعے جرائم پیشہ افراد طلبہ و طالبات کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات ہیک کرنے...
    امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی اور ایرانی ہیکرز تخلیقی مصنوعی ذہانت کو امریکی اہداف کے خلاف سائبر حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت مختلف ممالک کے ہیکرز امریکی اداروں پر سائبر حملوں کے لیے جیمینائی نامی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت ہیکرز کو زیادہ تیز رفتاری اور وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ساتھ، سائبر خطرات میں اضافے کے امکانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
    امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔  یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔  ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت...
    دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا...
    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پراگون سلوشنز نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا ہے۔ جمعے کے روز واٹس ایپ کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ میٹا کی ذیلی کمپنی نے پیراگون سلوشنز کو ہیکنگ کے بعد ایک سیز اینڈ ڈیسِسٹ لیٹر (ایسا قانونی حکم نامہ جس میں کسی فعل سے باز رہنے کے لیے کہا گیا ہو) بھیجا گیا ہے۔ جاری ہونے والے ایک بیان میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کی نجی طور پر مواصلات کی سہولت کو بچانے کی کوشش کرتی رہے گی۔ دوسری جانب پیراگون نے معاملے پر تبصرہ کرنے...
    پاکستان وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین ہیکر کے نشانے پر، نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا، ہیکرز نے کیا لکھا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی ذاتی معلومات چرانے کے لیے ہیکرز نئے سائبر حملے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایڈوائزری ویب براؤزر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    ماہرین نے ایسے کمزور اور عام استعمال ہونے والے پاسورڈز کی نشاندہی کی ہے جو ہیکرز کے لیے با آسانی قابل رسائی ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اینی آئی پی کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاسورڈ “password” ہے، جو ہیکنگ کے لیے اولین ہدف بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں”password”تیسرے نمبر پر جب کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں یہ پاسورڈ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ دیگر عام پاسورڈز میں “qwerty123″، “qwerty1″، اور “123456” شامل ہیں، جو یاد رکھنے میں آسان ہونے کے سبب زیادہ مقبول ہیں۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے نورڈ پاس کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور مختلف پاسورڈز کے ہیکنگ کے دوران استعمال کا...
    فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
۱