امریکی سرچ انجن گوگل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چینی اور ایرانی ہیکرز تخلیقی مصنوعی ذہانت کو امریکی اہداف کے خلاف سائبر حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت مختلف ممالک کے ہیکرز امریکی اداروں پر سائبر حملوں کے لیے جیمینائی نامی چیٹ بوٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت ہیکرز کو زیادہ تیز رفتاری اور وسیع پیمانے پر حملے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

گوگل کے تھریٹ انٹیلی جنس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت کے ساتھ، سائبر خطرات میں اضافے کے امکانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت

 امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز

 
بیجنگ : چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی  اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو تباہ کرتا ہے  اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے  استحکام کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ نے بارہا  یکطرفہ  پسندی  کو کثیرالجہتی پر ترجیح دی ہے، جس پر WTO کے اراکین کی جانب سے سخت مذمت  بھی کی گئی ہے۔چین کی  وزارت تجارت کے ترجمان نے  کہا کہ چین امریکہ کے ان اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے  غلط  اقدامات  کو درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ چین کثیرالجہتی تجارتی نظام کا مستقل حامی اور اہم معاون ہے  اور  دیگر WTO اراکین کے ساتھ مل کر یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کے  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی تجارت  میں  منظم اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین نے بھی امریکا کیلئے ٹیرف نافذ کردیا، گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز
  •  امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
  • سعودی عرب میں سائبر حملے بڑھنے کا خطرہ‘ سروے رپورٹ
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چینی، سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار
  • چینی تاجر برادری کی امریکی محصولات میں اضافے کی سخت مخالفت
  • امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر  امداد خرچ ہونے کا انکشاف
  • تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارتِ تجارت
  • امریکا‘ ہالینڈ کا پاکستان سے سائبر کرائم نیٹ ورک ختم کرنیکا دعویٰ
  • امریکہ کے صومالیہ میں داعش اور منسلک اہداف پر حملے