Express News:
2025-04-15@06:39:12 GMT

اسرائیلی کمپنی کا صحافیوں کے واٹس ایپ ہیک کرنے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پراگون سلوشنز نے واٹس ایپ استعمال کرنے والے 90 کے قریب صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران کو نشانہ بنایا ہے۔

جمعے کے روز واٹس ایپ کے عہدے دار کا کہنا تھا کہ میٹا کی ذیلی کمپنی نے پیراگون سلوشنز کو ہیکنگ کے بعد ایک سیز اینڈ ڈیسِسٹ لیٹر (ایسا قانونی حکم نامہ جس میں کسی فعل سے باز رہنے کے لیے کہا گیا ہو) بھیجا گیا ہے۔

جاری ہونے والے ایک بیان میں واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ کمپنی لوگوں کی نجی طور پر مواصلات کی سہولت کو بچانے کی کوشش کرتی رہے گی۔

دوسری جانب پیراگون نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

واٹس ایپ آفیشل نے رائٹرز کو بتایا کہ پلیٹ فارم نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی نشان دہی کی ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ بالخصوص کن لوگوں کو ہدف بنایا گیا یا وہ کس خطے سے تعلق رکھتے تھے۔ لیکن کمپنی نے اس بات کی نشان دہی کی کہ ہدف بنائے جانے والے افراد میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھتے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واٹس ایپ

پڑھیں:

امریکی کمپنی ٹیسلا کا سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کا سائبر ٹرک اور دوبارہ ڈیزائن کی گئی وائے ماڈل سیڈان کار کو لانچ کیا گیا اور اس موقع پر لوگوں نے ان کی آزمائش کی، جبکہ ایک ویڈیو میں سائبر ٹرک کو صحرا میں دوڑتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسلا کے مقامی ایگزیکٹو نے لانچ کے وقت گاڑیوں کے آن لائن آرڈرز، مالز میں سٹورز کھولنے اور سپر چارجر سٹیشنز اور سروس سنٹرز کھولنے کے منصوبے کے بارے میں بتایا، لیکن ایلون مسک نہ تو خود آئے اور نہ ہی کوئی ویڈیو پیغام دیا۔سائبر ٹرک کے ایک شوقین محمد عثمان نے کہا کہ مجھے انہیں یہاں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، میں سٹیج کے قریب تھا لیکن بدقسمتی سے وہ نہیں آئے۔

سعودی عرب کو الیکڑک گاڑیوں کا ہدف پورا کرنے میں کافی وقت لگے گا۔ ریاض اور مکہ کو ملانے والی 900 کلومیٹر پر محیط ہائی وے پر ایک بھی چارجنگ سٹیشن نہیں ہے۔سٹیٹسٹا کے ڈیٹا کے مطابق 2024 میں سعودی عرب میں یو اے ای کے 261 چارجنگ سٹیشنز کے مقابلے میں 101 سٹیشنز تھے۔ ٹیسلا کا تین شہروں میں اپنے پہلے چارجنگ سٹیشنز بنانے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موساد کے 3 سابق سربراہان اور 250 سے زائد اہلکاروں کا غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
  • پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں سمیت 9 فٹبالرز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا انکشاف
  • غزہ جنگ بند کرنے کی ضمانت دیں تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے؛ حماس کی پیشکش
  • عمران سے جیل میں نومبر میں امریکی پاکستانی سے ملاقات کا انکشاف
  • عمران خان سے جیل میں امریکی پاکستانی شخص کی طویل ملاقات کا انکشاف
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسپتال پر حملہ، عمارت خالی کرنے کا حکم
  • اسرائیل نے رفح شہر کو گھیرے میں لینے کے بعد غزہ جنگ کو وسیع کرنے کی دھمکی دیدی
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل
  • امریکی کمپنی ٹیسلا کا سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز