Express News:
2025-02-25@11:30:37 GMT

تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری: ہیکرز 420 ارب روپے لے اڑے 

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

دبئی: ہیکرز نے کرپٹو کرنسی ایکسچینج 'بائی بٹ' پر حملہ کرتے ہوئے 1.5 ارب ڈالر کی خطیر رقم چرا لی، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل چوری قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی اخبار 'دی گارجین' کے مطابق، ہیکرز نے بائی بٹ کے ایتھیریئم والٹ کا کنٹرول حاصل کرکے تمام کرپٹو کرنسی کو ایک گمنام پتے پر منتقل کردیا۔ 

بائی بٹ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب کمپنی معمول کے مطابق فنڈز کو 'کولڈ' والٹ سے 'وارم' والٹ میں منتقل کر رہی تھی، جو روزمرہ ٹریڈنگ کا حصہ ہوتا ہے۔

ہیکرز کے حملے کے بعد بائی بٹ کے سی ای او بین ژو نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کمپنی چوری شدہ کرپٹو واپس حاصل نہ کر سکی، تب بھی صارفین کی رقم محفوظ رہے گی اور انہیں مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس 20 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جس سے تمام صارفین کے فنڈز ادا کیے جا سکتے ہیں۔

بائی بٹ نے سائبر سیکیورٹی ماہرین سے مدد کی اپیل کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ریکور ہونے والی رقم میں سے 10 فیصد بطور انعام دیا جائے گا، جبکہ اگر کوئی پورے فنڈز واپس لانے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسے 14 کروڑ ڈالر انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

بائی بٹ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کرپٹو کرنسی ایکسچینج ہے، جس کے 6 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔ واقعے کے بعد کمپنی کو 3.

5 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے فنڈز نکالنے کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ٹرانزیکشن میں تاخیر کا سامنا ہے۔


 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی

ویٹی کن سٹی (اوصاف نیوز)کیتھولک عیسائیوں کے پاپائے روم فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا پوپ فرانسس کی طبیعت گذشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے

پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹ لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، پوپ فرانسس 14 فروری سے ہسپتال میں داخل ہیں۔
دبئی ، کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر آگئی ، ہیکرز ڈیڑھ ارب ڈالرلیکر غائب

متعلقہ مضامین

  • بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • پی اے سی میں 9ڈسکوز سے 877 ارب روپے ریکور نہ ہونے کا انکشاف
  • بجلی سستی کئے جانے کا امکان
  • کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف
  • 88 سالہ پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی
  • دبئی ، کرپٹو کمپنی ہیکرز کے نشانے پر آگئی ، ہیکرز ڈیڑھ ارب ڈالرلیکر غائب
  • آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین ماڈل صارفین کو دستیاب، قیمت کیا ہے؟