پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک  فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے معروف ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم OlaDoc کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ اس اشتراک کا مقصد ہوم ریمیٹنس اکاؤنٹ ہولڈرز کو OlaDoc اَیپ کے ذریعے بنیادی ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسز تک مفت رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام فیصل بینک کے اس غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے لیے نہ صرف آسان بینکاری سلوشنز فراہم کرتا رہے گا بلکہ صحت کی خدمات تک رسائی بھی یقینی بنائے گا۔صحت اور مالی فلاح و بہبود کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینک روایتی مالیاتی پیشکشوں سے آگے بڑھ کر ویلیو ایڈڈ خدمات کو مربوط کرکے جدت طرازی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ شراکت داری فیصل بینک کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کی خدمات اور فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانا ہے۔ مالیاتی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال تک آسان رسائی کو کلیدی ترجیحات قرار دیتے ہوئے بینک جدید شراکت داریوں اور صارف مرکوز اقدامات کے ذریعے غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس اقدام کے بارے میں مزید معلومات اور خدمات سے فائدہ اٹھانے کےلیے صارفین فیصل بینک کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں یا پھر اپنی قریبی برانچ سے رابطہ کریں۔

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: فیصل بینک

پڑھیں:

زکوة کٹوتی کیلئے تمام بینک 2 رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔

  2 رمضان المبارک کو بینک زکوة کٹوتی کیلئے  بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اعلامیہ کے مطابق پیر 3 مارچ کو بینک زکو ة کٹوتی کے لئے  بند رہیں گے۔ مرکزی بینک کے ایک اعلامیے  کے مطابق تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے  لئے  (ماسوائے عوام سے لین دین کے)دفتر میں حاضر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، راولپنڈی میں رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ
  • زکوة کٹوتی کیلئے تمام بینک 2 رمضان المبارک کو بند رہیں گے۔
  • وزیراعظم نے رمضان پیکج 2025ء کا افتتاح کر دیا، 40لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائیگی
  • الائیڈ بینک آبپارہ کے باہر ڈکیتی،شہری سےدن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے
  • شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے نادرا کا ایک اور انقلابی اقدام
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • نیپرا : موسم گرما کیلئے پانی کی صورتحال پر واپڈا سے تفصیلات طلب 
  • زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان