سندھ سیلاب متاثرین کے بجائے کسی اور کے مکانات بنائے جارہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے سندھ اور بلوچستان کی جانب سے یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات تفصیلات فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹرسیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے صوبوں کی جانب سے منصوبوں پر اخراجات کی تفصیلات نہ دینے پر اظہار برہمی کیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ اوربلوچستان کے منصوبوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں،کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یورپی یونین کی فراہم کردہ گرانٹ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور نے 2022 کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں، حکومت نے2022 میں 8 ارب ڈالر کا ہدف رکھا تھا، پاکستان کو 2022 کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے 10 ارب ڈالرزملے ہیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ہمیں2022 کے سیلاب میں قرضہ کم شرح سود پر ملا، 100 بندوں کو قرض لے کر 42 ہزار خیمے دیے گئے اس کا حساب ہونا چاہیے۔سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ جو بھی قرض ملا وہ کم شرح سود پر ملا، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک نیرعایتی قرضے دیے، عالمی مالیاتی اداروں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سندھ میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منظور نظر افراد میں سولر پینل تقسیم کیے جارہے ہیں، وزارت اقتصادی امور چیف سیکریٹری سندھ سے تفصیلات لے کر بتائے، حکومتی لوگوں میں سولر پینلز تقسیم ہورہے ہیں، اگر سندھ تفصیلات فراہم نہیں کرتا تو ڈونرز کو لکھیں گے کہ بے ضابطگی ہورہی ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے گھر بنانے کے بجائے کسی اور کے بن رہے ہیں، لاڑکانہ کی ایک یونین کونسل میں صرف چیئرمین یونین کونسل کا گھر بن رہا ہے، سندھ کا محکمہ منصوبہ بندی بتائے کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے۔منصوبہ بندی کمیشن سندھ نے تفصیلات اگلے اجلاس میں پیش کرنے یقین دہانی کرادی، سیکریٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر کے لییعالمی بینک نے ایک ارب ڈالر دیا ہے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 24 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی تفصیلات نے کہا کہ سیلاب سے کمیٹی نے کے لیے
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر موسی، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا، اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیرین قیادت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔