Express News:
2025-03-01@16:29:33 GMT

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم کونسی پہنچی؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کراچی:

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چوتھی ٹیم بھی پہنچ گئی اور اسی کے ساتھ لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا نے بہتر رن  ریٹ کی بنیاد پر چیمپینز ٹرافی 2025کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں، گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آسٹریلیا نے گروپ چیمپیئن کی حیثیت سے گروپ بی سے سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کر لی تھی۔

ہفتہ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے ٹرافی کے 11ویں  میچ میں انگلینڈ کو 179 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور  اگر مگر کا چکر ختم ہوا جبکہ افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی خواہش دم توڑ گئی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی 207 رنز سے کامیابی کی صورت میں افغانستان بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر فائنل فور میں جگہ بنا سکتا تھا۔

دوسری جانب سیمی فائنلز میں حریف ٹیموں کا فیصلہ اتوار کو دبئی میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ کے بعد بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا،گروپ بی میں جنوبی افریقہ گروپ چیمپین اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے،

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں میں جگہ

پڑھیں:

افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔

گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔

افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔

دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
  • افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
  • آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ
  • چیمپئنز ٹرافی: کیا افغانستان کی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل، فاتح ٹیم کی سیمی فائنل میں جگہ پکی
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اہم ٹاکرا، افغانستان آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ سکے گا؟
  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کی جیت کے بعد گروپ بی کا معاملہ مزید دلچسپ