ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای فروخت کے لیے پیش کر دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔
آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔
اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی 1 موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی فون
پڑھیں:
کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخ نامہ محض کاغذ کا ٹکڑا ثابت ہوگیا, پہلے روزے سے قبل ہی سبزیاں اور فروٹ مہنگے ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کمشنر کی جاری کردہ پرائس لسٹ میں پیاز کی قیمت 63 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی تاہم پیاز 80 روپے فی کلو بیچی جارہی ہے، اسی طرح لہسن 610 کے بجائے 1200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق دیکھا جارہاہے ۔
کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے درجن بیچا جارہا ہے، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
مارکیٹ کے نرخ کمشنر کے جاری کردہ نرخ نامے سے کہیں مختلف نظر آرہے ہیں، آلو کی قیمت کمشنر کی لسٹ میں 92 روپے ہے، جب کہ دکاندار 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، مرچیں 58 روپے کے بجائے 100 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، اسی طرح دھنیا 5 روپے کے بجائے 30 روپے میں دستیاب ہے، پودینا 6 روپے کے بجائے 15 روپے فی گڈی مل رہا ہے۔
فروٹ کی بات کی جائے تو کیلا 146 روپے کے بجائے 250 روپے فی درجن، سیب 219 کے بجائے 350 روپے فی کلو، امرود 138 کے بجائے 200 روپے فی کلو، موسمی 161 کے بجائے 300 روپے فی درجن، اسٹرابیری 161 کے بجائے 450 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایک روز قبل ماہ رمضان المبارک کے لیے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی، اور انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پرائس لسٹ پر عملدرآمد کروائے، تاہم کراچی میں پہلے روزے سے پہلے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ رمضان المبارک میں پھل خریدنے کی استطاعت ویسے ہی کھوچکا ہے، ایسے میں مافیا کی جانب سے پھلوں کی قیمتیں بڑھادینا اسے افطار میں کسی ایک پھل سے بھی محروم کرنے کا سبب بن جائے گا، انتظامیہ پرائس کنٹرول کو یقینی بنائے تاکہ متوسط طبقہ بھی اپنی فیملی کے ساتھ افطار میں کوئی ایک پھل تو کھاسکے۔