کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔

انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

ٹاس جیت کر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور اس پر کچھ کریکس موجود ہیں۔‘

کپتانی سے ہٹنے کے اپنے فیصلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’محسوس کیا کہ یہ اس کے لیے ٹھیک وقت ہے اور کسی فیصلے کا انتظار کیے بغیر خود ہی یہ فیصلہ کرلیا اور اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آخری بار ٹیم کی کپتانی کرنے پر فخر ہے اور اچھی پرفارمنس کے ساتھ کپتانی سے ہٹنا چاہتا ہوں۔‘

جوز بٹلر نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے مارک ووڈ کی جگہ ثاقب محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیمبا باووما کے بیمار ہونے کے باعث ٹیم کی قیادت کرنے والے جنوبی افریقی کپتان ایڈن مرکرم کا کہنا تھا کہ ٹونی ڈی زورزے بھی بیمار ہیں اس لیے ان کی جگہ ٹرسٹن اسٹبز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے سامنے ہدف کا تعاقب کرنے میں خوشی ہوگی۔‘
مزیدپڑھیں:وزیراعلیٰ‌سندھ ا ورمہک مقبول کے شطرنج میچ کانتیجہ کیارہا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جنوبی افریقہ، کولمبیا اور ملائشیا کے سربراہان نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسلی صفائی قرار دیا

امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی طرف سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو "نسلی صفائی” اور بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ، کولمبیا اور ملائشیا کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کو عالمی نظام کا قبرستان قرار دیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ بین الاقوامی نظام کی ناکامی کو ثابت کرتی ہے۔امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی طرف سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو "نسلی صفائی” اور بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ رہنماؤں نے اپنے مضمون کا آغاز ایک سوال کے ساتھ کیا کہ "بین الاقوامی نظام میں کیا بچا ہے؟ بیان میں کہا گیا ہے کہ 500 دنوں سے زیادہ عرصے سے اسرائیل جسے طاقتور ممالک کی حمایت حاصل ہے وہ سفارتی کور، فوجی ساز و سامان اور سیاسی مدد فراہم سے غزہ میں منظم طریقے سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملی بھگت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی سالمیت اور انسانی حقوق، ریاستوں کے درمیان خود مختار مساوات، اور نسل کشی کی ممانعت سے متعلق اس کے بنیادی اصولوں کو ایک تباہ کن دھچکا پہنچایا ہے۔ ملائیشیا، کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں نے زور دے کر کہا کہ جو حکومت (غزہ میں) 61,000 لوگوں کے قتل کی اجازت دیتی ہے اسے محض ناکام قرار نہیں دیا جا سکتا، وہ پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ کی گروپ بی میں پہلی پوزیشن
  • نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلش ٹیم 179 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا سیمی فائنل میں پہنچ گئی
  • چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
  • چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا
  • چیمپئنز ٹرافی: کیا افغانستان کی ٹیم اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے؟
  • جنوبی افریقہ، کولمبیا اور ملائشیا کے سربراہان نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسلی صفائی قرار دیا