خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.

24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔

عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف 17کروڑ آمدنی ہورہی ہے۔ لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ ضلع دیر کے مکینوں کو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی دی جائے پھرباقی بجلی نیشنل گرڈ کو دی جائے۔

علاوہ ازیں یہ نیشنل گرڈ کو بجلی کے ریٹ بڑھاکر 30روپے فی یونٹ کے حساب سے نیپرا کو دیا جائے اورضلع کی آمدنی دس فیصد سے بڑھا کر بیس فیصد کیا جائے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے حساب سے

پڑھیں:

بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی، آئی جی ریلوے

لاہور:

بلوچستان میں کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے چلنے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں، نفری 11 سے بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے۔

آئی جی ریلوے رائے محمد طاہر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ، سبی اور مچھ ریلوے اسٹیشنوں کی بانڈری وال تعمیر کی جائے گی، برجیاں بنا کر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سیکیورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور رات کی تاریکی میں دور تک دیکھنے والی دوربین بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ وائرلیس سسٹم کو بھی اَپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میٹریل کی چوری روکنے کے لیے اہم ا قدامات کر رہے ہیں، ڈیوٹی سے جانے والا فوٹیج بنا کر جایا کرے گا اور دوسرے کو چارج دے گا۔ اسی طرح، دوسرا بھی ڈیوڈی آف کرتے وقت ویڈیو بنا کر دے گا جو مین کنٹرول سینٹر میں بھی محفوظ ہوا کرے گی۔

آئی جی نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی جائیں گی اور ہر صورت زمین واگزار کروائی جائے گی۔ تمام تھانوں میں اسٹیشنری سمیت روز مرہ کا استعمال ہونے والا بنیادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس اہکاروں کے فنڈز اسکیل دوسری فورسز کے برابر اَپ گریڈ کرنے کے لیے سمری بجھوا دی گئی ہے، فنڈز کی کمی ہے مگر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فنڈز فراہم کیے جائیں گے جبکہ ریلوے تنصیبات اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کو جدید طرز پر مکمل کریں گے اس کے لیے ایک جامع پلان بنایا گیا ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس میں جزاء اور سزاء دونوں پر ہی عمل ہوگا، وسائل فراہم کرنے کے بعد اس پر بھی فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا تاکہ کسی کے پاس کوئی جواز نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • سیالکوٹ ایئرپورٹ کے لیے سنگ میل : پنجاب اسمبلی نے PRA سروسز ٹیکس میں چھوٹ کی قرارداد منظور کر لی
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • بلوچستان سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی، آئی جی ریلوے
  • نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی سستی، عوام کیلئے بھی ریلیف کا امکان 
  • پنجاب اسمبلی : قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سمیت 6قرار دادیںمنظور ‘ اپوزیشن کا شور شرابہ
  • نیپرا نے ای وی کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی
  • الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور