WASHINGTON:

امریکی کانگریس کے دو اراکین جو ولسن اور آگسٹ پفلوگر نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ پاکستان کی فوجی قیادت سے رابطہ کریں اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی ممکن بنائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کانگریس کے دونوں اراکین نے 25 فروری کو سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کے نام خط تحریر کیا اور کہا کہ عمران خان کی قید سیاسی بنیاد پر عائد الزام کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی پاکستان میں جمہوریت کی معطلی کے مترادف ہے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔

جوولسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ری پبلکن اسٹڈی چیئرمین آگسٹ پفلوگر کے ساتھ مل کر سیکریٹری روبیو پر زور دیا ہے کہ عمران خان کی رہائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کام کریں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اس وقت مضبوط وہتے ہیں جب ان کی بنیاد آزادی پر ہوتی ہے۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ روبیو کو خط لکھنے والے جو ولسن ایوان کی خارجہ امور اور آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے رکن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ہیں، اسی طرح آگسٹ پفلوگر ری پبلکن اسٹیڈی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

دونوں اراکین نے عمران خان کی قید پر اور اس کے پاک-امریکا تعلقات پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے اور ان کی رہائی سے مشترکہ آزادی کی روایات کی بنیاد پر پاک-امریکا تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

عمران خان کو درپیش حالات کا ٹرمپ سے تقابل کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی ٹرمپ کی طرح عدالتی زیادتی کا شکار ہیں۔

اراکین کانگریس نے سیکریٹری روبیو سےمزید کہا کہ وہ جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی، آزاد صحافت، اجتماع کی آزادی اور آزادی اظہار رائے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ عمران خان کے ساتھ دوسرے سیاست دانوں کی طرح سلوک ہونا چاہیے انہیں سیاسی نکتہ نظر کی وجہ سے قید نہیں ہونا چاہیے۔

جو وولسن اس سے قبل بھی ایکس پر بیان میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ اور روبیو کو لکھے گئے خط کی کابی بھی شیئر کرچکے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور امریکا کے تعلقات آزادی کے احترام کے ذریعے مضبوط بنائے جاسکتے ہیں۔

خط کے آخر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عمران خان کی رہائی سے جڑے ہوئے ہیں اور دونوں اراکین کانگریس نے سیکریٹری اسٹیٹ روبیو پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کہ عمران خان انہوں نے زور دیا کہا کہ

پڑھیں:

آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جیک برگ مین نے کی، جبکہ ان کے ساتھ تھامس سوزی اور جو ناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ امریکی وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا، اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی لازوال خدمات کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کی خود مختاری کے احترام پر زور دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وفد نے سیکیورٹی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف امریکا امریکی کانگریس مین پاک امریکا تعلقات پاکستان جنرل عاصم منیر جی ایچ کیو شراکت داری ملاقات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • امریکی اراکین کانگریس کا دورہ پاکستان خیرسگالی طور پر ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی
  • دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر امریکی وفد نے پاکستان کو سراہا
  • پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے کو ہے تیار،گورنر اسٹیٹ بینک نے خبردار کردیا
  • امریکی اراکین کانگریس نے دورۂ پاکستان کو انتہائی کامیاب اورمستقبل کےحوالے سے اہم قرار دیدیا
  • امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
  • پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا، امریکی اراکین کانگریس
  • ’پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا‘، امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
  • آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • وزیرداخلہ سے امریکی کانگریس مینز  کے وفد کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے