آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔
آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔
میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، وہ مشکل میں ہیں اور زیادہ موومنٹ نہیں کر سکتے۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی میتھیو شارٹ
پڑھیں:
امریکی صدر کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر جلد محصولات عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر محصولات کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنے طیارے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر ٹیرف مستقبل قریب میں لاگو ہوں گے۔