فلسطینی مسئلے پر اگلے ہفتے عرب کانفرنس میں شرکت کرونگا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ پر عرب ممالک کا مشترکہ موقف امن و استحکام کے لیے اہم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کواٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مسئلہ فلسطین پر عرب لیگ کی ہنگامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اگلے ہفتے قاہرہ جاوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس عرب لیڈرز کے لیے ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسئلے کا حل نکالنے کے لیے ہو رہی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مسئلے سے جڑے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں غزہ کی تعمیرِ نو پر بات چیت کی جائے گی، جو اسرائیلی بم باری اور جنگ کے بعد کھنڈر بن گیا ہے۔(جاری ہے)
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں توسیع ہونی چاہیے، آنے والا وقت اس لحاظ سے اہم ہو گا، فریقین اِن معاہدوں پر عمل در آمد میں کوئی کثر نہیں رکھیں۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک اور متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے، جنگ بندی جتنی طویل ہو گی، لوگوں تک امداد کی فراہمی اتنی ہی بہتر ہو سکے گی، جس سے زندگیوں کو تحفظ دیا جا سکے گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکریٹری جنرل کے لیے
پڑھیں:
پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی یو اے ای میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت
راولپنڈی:پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی، بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا
پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا۔
دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات میں پاکستان بحریہ کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
پی این ایس یرموک نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں۔