آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتے ہی جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ انجری کا شکار ہوگئے۔
گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر میٹ شارٹ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
اوپنر کی انجری نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچادیا ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کیلئے فٹ ہوں گے، انہیں چلنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا افغان بیٹر کیخلاف اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے سیمی فائنل کیلئے اگر میٹ شارٹ فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ متبادل کے طور پر جیک فریزر میکگرک کا نام بھیج دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل ا سٹریلیا
پڑھیں:
افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی، فیصلہ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا دارومدار آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتیجے پر ہے۔گزشتہ روز بارش کے باعث افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ افغانستان کی امیدیں مدھم پڑ گئیں۔
افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ انگلینڈ جو پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے، جنوبی افریقا کو بڑے مارجن سے شکست دے۔ مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 301 رنز کا ہدف دیتا ہے تو اسے جنوبی افریقا کو 207 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ جنوبی افریقا کا نیٹ رن ریٹ افغانستان سے کم ہو جائے۔ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن یہی افغانستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید ہے۔
دوسری جانب اگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوتا ہے تو جنوبی افریقا ایک پوائنٹ حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اس صورتحال میں افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن نہیں رہے گی۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی