اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کئے۔ مزید برآں 2025ء اور 2026ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے  انہوں نے باہمی مفادات، امن اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کرنے کا عہد کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، ہنگری وزیر خارجہ

ہنگری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے۔ انہوں نے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کے دورے پر موجود ہنگیرین وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی ایس پی پلس کیلئے حمایت پر ہنگری کے شکر گزار ہیں،ہنگری کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی تعاون فروغ پارہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہنگری اور پاکستان میں مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنگری سے ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر ویزہ فری کا معاہدہ ہوا ہے مستقبل میں دونوں ممالک مل کر کام کرنے پر فائدہ اٹھائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نےکہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے جبکہ غیرقانونی مقیم افراد کے معاملے پر گفتگو ہوئی ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاسی امور پر دونوں ملکوں کا مؤقف ایک ہے، ہم یوکرین جنگ کا بات چیت کے ذریعے خاتمہ چاہتے ہیں۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں اور پاکستان کو قابل اعتماد اتحادی سمجھتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ کریں گے
  •  نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے
  • امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی کے فروغ پر تشویش ہے، ہنگری وزیر خارجہ
  • یقین ہے ہنگری جی ایس پی پلس کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
  • پاک روس مشاورتی گروپ برائے اسٹریٹجک استحکام کا اجلاس، تخفیف اسلحہ و دیگر امور پر گفتگو
  • ہم موجودہ شامی حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں، نائب ایرانی وزیر خارجہ
  • اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ کا فون، 8 پاکستانیوں کے قاتل پکڑنے کی یقین دہانی
  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو