کے پی خیبرپختونخوا کے تمام ریجنل صدور، جنرل سیکریٹریز عہدوں سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کے احکامات ہیں کہ حکومتی کابینہ میںٰ شامل رہنما پارٹی عہدوں پر فائز نہ رہیں۔
اعلامیے کے مطابق ان عہدوں کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چینی صدر کی ویتنام میں مختلف تقر یبات میں شرکت
چینی صدر کی ویتنام میں مختلف تقر یبات میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نےویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کے ساتھ ہنوئی میں چین-ویتنام عوامی گالا میں شریک نمائندوں سے ملاقات کی ۔
اسی دن صبح ، صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ چین ویتنام ریلوے تعاون میکانزم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔15
اپریل کی صبح ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ہمراہ صدر شی جن پھنگ نے ہو چی من کے مزار پر خراج عقیدت پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔15 اپریل کی دوپہر صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔