64فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکا ئونٹ ، مالیاتی شمولیت کی صورتحال اچھی نہیں : گورنر سیٹ بنک
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی (آئی این پی) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا ہے پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی 64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں گورنر سٹیٹ بنک نے کہا ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مائیکرو فنانس بنکوں کی سہولیات کے لیے اقدامات کیے ہیں کیونکہ مائیکرو فنانس شعبے کی نمو چند سالوں سے سست ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا پاکستان میں مالیاتی شمولیت کی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے، اس وقت ملک کی64 فیصد بالغ آبادی کے پاس بنک اکائونٹ ہیں۔ ملک میں خواتین کے بنک اکائونٹس کی تعداد بہت کم ہے،80 فیصد مردوں اور40 فیصد خواتین کے پاس بنک اکاؤنٹ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے پاس بنک
پڑھیں:
وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے، وزیر دفاع
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے، وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین اجازت دے گا، کوئی اپنی رائے کو وفاق پر مسلط نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعلیٰ اور گورنر کے پی اگر کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو اجلاسوں میں آکر اپنی رائے اور موقف ضرور دیں، وفاقی حکومت کو آکر بتائیں کہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا کیا حل ہو سکتا ہے۔