فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کم گیس پریشر کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ 

سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا۔ 

اسلام آباد سے پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم نے صارفین سے گیس پریشر سے متعلق دریافت کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری پیٹرولیم نے حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گیس پریشر

پڑھیں:

’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘

وزیراعظم شہبازشریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آج ایک پیکج کااعلان کریں گے تاکہ سمندرپارپاکستانیوں کی تجاویز پرمبنی حل کے ذریعے ان کے مسائل اورضروری خدشات دورکئے جاسکیں۔

یہ بات اوورسیزپاکستانیزفاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمررضا نے اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیزکنونشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔

سید قمررضا نے کہاکہ وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اوران کے تعاون کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بیرون ملک پاکستانیوں کے بڑے مسائل حل کرنے کے لئے چودہ نکاتی ایجنڈا پہلے ہی تیار کرلیاگیا ہے ۔ان مسائل پرکام کرنے کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکے زیرصدارت اعلی سطح کی کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
  • پیٹرولیم نرخ برقرار رکھنے سے ریونیو میں کتنے ارب کا اضافہ ہوگا؟ سیکرٹری خزانہ نے بتا دیا
  • پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم
  • صدارتی آرڈنینس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 8روپے فی لیٹر اضافہ
  • طویل مدت بعد  پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش
  • موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت
  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ ہونے پر شہری طیش میں آگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • ’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘