دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قوم کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ٹی 20 کپتان سمیت  6 کھلاڑ یوں کے ٹیم سے باہر  ہونے جبکہ بیٹنگ کوچ بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاکستانی حکام سے بریفنگ لی

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ اور مینجمنٹ پر مشاورت مکمل کرتے ہوئے ہیڈ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ہیڈکوچ عاقب جاوید کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی  کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے اشتہار دیا جائے گا، جس کے بعد نام شارٹ لسٹ ہوں گے اور پھر مستقل کوچ کی تقرری کی جائے گی۔

بیٹنگ کوچ کے کے لیے محمد یوسف کا نام بھی زیر غور ہے جبکہ بولنگ کوچ اظہر محمود ہی رہیں گے، محمد مسرور فیلڈنگ کوچ ہوں گے، جبکہ موجدہ کوچ شاہد اسلم اور آپریشن منیجر حنا منور دورہ نیوزی لینڈ پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، 3 نئے کھلاڑی شامل

دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے  ٹی 20 اسکواڈ میں محمد رضوان کے بجائے شاداب خان کپتانی کے امیدوار ہیں جبکہ ٹی 20 اسکواڈ  میں 6 کھلاڑیوں کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاداب خان، محمد حارث، سفیان مقیم، عرفان نیازی، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، جہانداد خان، ابرار احمد، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، حسن نواز، عبدالصمد، حارث رؤف، عثمان خان، حسین طلعت اور محمد علی شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ٹی 20 عاقب جاوید قومی اسکواڈ کرکٹ محمد رضوان محمد یوسف نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹی 20 عاقب جاوید قومی اسکواڈ کرکٹ محمد رضوان محمد یوسف نیوزی لینڈ ہیڈ کوچ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے

پڑھیں:

ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز

لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ہم سے پہلے کی حکومت نے کام کیا ہوتا تو پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے منہگائی کم ہوتی جا رہی ہے، آٹے اور روٹی کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج کوئی ڈیفالٹ کا نام نہیں لیتا، آج عالمی ادارے ملکی معیشت میں بہتری کی بات کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب حکومت نے ماحولیات تحفظ پالیسی بنائی ہے، آلودگی سے بچاؤ کی تدبیر کرنا میرا خواب تھا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، قلیل عرصے میں ماحولیات تحفظ اسکواڈ کے قیام کا خواب پورا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا ماحول بُری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں، عوام جس فضا میں سانس لیتے ہیں اسے صاف بنانا ہماری ترجیح ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مانیٹرنگ کی جا ئے گی، جو بھٹے آلودگی کا سبب بن رہے ہیں ان کا سدِ باب کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم مخالف ٹیموں کو پچھاڑ کر آئی سی سی ورلڈ کپ میں پہنچ گئی
  • نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟
  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم مسلسل چوتھا کوالیفائنگ میچ جیت کر ورلڈ کپ میں پہنچ گئی، تھائی لینڈ بھاری مارجن سے ِچت
  • اثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی
  • جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
  • ماحولیات تحفظ اسکواڈ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، مریم نواز
  • باہنر افراد نیوزی لینڈ کی شہریت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟