—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے 7 مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیں

کل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔

سماعت کے دوران ملزم سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق آج بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کے معاون وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

9 مئی مقدمات؛ چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر تفتیشی افسران کی سرزنش

راولپنڈی:

9 مئی کے 13 مقدمات کے سلسلے میں چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سرزنش کی۔
 

سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں آج تمام کیسز می نامزد 429 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھی۔ قبل ازیں عدالت نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے چالان کی مکمل کاپیاں طلب کی تھیں۔

آج کی سماعت میں 9 مئی کے 13 مقدمات کے چالان کی مکمل نقول جمع نہ ہو سکیں، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت میں شیخ رشید احمد اور فیاض الحسن چوہان عدالت پیش ہوئے جب کہ دیگر ملزمان کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی، جن کی جانب سے حاضری معافی کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ عدالت میں مرکزی ملزمان عمر ایوب ،شبلی فراز ،شیریں مزاری ،علی محمد بھی پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ ان مقدمات میں  جی ایچ کیو گیٹ ون، میٹرو بس اسٹیشن جلانے سمیت  صدر کی حساس عمارت جلانے کے کیسز بھی شامل ہیں۔

عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج کیس: 52 پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار
  • لاہور، فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت، پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا
  • پولیس نے فواد چودھری کو 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا
  • فواد چوہدری 9 مئی مقدمات میں گناہ گار قرار
  • 9 مئی مقدمات؛ چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر تفتیشی افسران کی سرزنش
  • عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی جلد سماعت کیلئے پالیسی تشکیل
  • عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں
  • جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج