جھنڈا نہ لگانے پر افسرکا تبادلہ مائنڈ سیٹ کی عکاسی، شہباز رانا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، ان کے مطالبے پر ایسی گاڑی فراہم کر دی گئی۔
26 فروری رات آٹھ یا 8:30 بجے گریڈ 20 کی خاتون کلیکٹر کو بتایا گیا کہ وزیر خزانہ اس گاڑی میں سفر کریں گے، لہذا اس گاڑی پر جھنڈا لگایا جائے۔ افسر نے جھنڈا لگانے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اس بات کا برا منایا گیا کہ گاڑی پر چھنڈا کیوں نہں لگایا گیا۔ اس پر وزیر خزانہ چیئرمیں ایف بی آر سے بات کی اور چیئرمین نے وزیر خزانہ کے حکم پر خاتون کو ٹرانفسر کر دیا۔
وزیر خزانہ کی خواہش بلآخر پوری ہوئی اور وہ نان کسٹمز پیڈ گاڑی پر جھنڈا لگا کر ہی پشاور روانہ ہوئے۔ گاڑی فراہم کرنا یا اس پر جھنڈا بھی لگانا کلیکٹر کسٹمز اسلام آباد کا کام نہیں۔
کہنے کو تو یہ ایک بہت ہی چھوٹی سی چیز ہے لیکن یہ پاکستانی اشرافیہ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ لوگ کیا ملک کو سیدھا کریں گے اور پاکستان کو اس کی مشکلات سے نکالے گی۔
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان جو کچھ ہوا، میرے خیال میں ماڈرن ہسٹری میں ایسا کبھی ہوا نہیں، بند کمروں میں جب ملکوں کے رہنما ملتے ہیں، تو ضرور گرما گرمی ہوتی ہے لیکن پچاس منٹ تک کیمروں کے سامنے جس طرح تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، میرے خیال میں ایک ایسی پیش رفت ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ دنیا کا موجودہ ورلڈ آرڈر تبدیل ہونے جا رہا ہے۔
پاکستان کے لیے اس میں ایک مثبت خبر بھی ہے، صدر ٹرمپ نے ایف 16 طیاروں کی نگرانی کیلیے پاکستان میں موجود امریکی ٹیکنیکل سیکیورٹی ٹیم کو 397 ملین ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔
پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی تعلقات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ
—فائل فوٹواسلام آباد میں ایم 1 پشاور۔ اسلام آباد موٹروے پر سنگجانی انٹرچینج کے قریب نامعلوم شرپسند موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اعجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
شدید فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم گاڑی میں سوار دونوں اہلکار محفوظ رہے۔
اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے گولڑہ موڑ کے قریب ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ میںزیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد ضلعی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔