چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا آج بطور کپتان کیرئیر کا آخری میچ ہے کوشش ہوگی فتح حاصل کریں۔
اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنا چاہتے تھے، میچ میں فتح کیساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان جوز بٹلر، فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل راشد اور ثاقب محمود
جنوبی افریقا کا اسکواڈ:
کپتان ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن اسٹبس، رسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
چاہت فتح علی خان کی بولنگ اور بیٹنگ کی دلچسپ ویڈ یووائرل
چاہت فتح علی خان، جو پاکستانی موسیقی کی دنیا میں اپنے منفرد انداز سے پہچانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرکٹ کے میدان میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں وہ ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور نہ صرف بولنگ بلکہ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا یہ اعتماد سے بھرپور انداز اور کھیل میں دلچسپی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے۔چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک سابق کرکٹر رہ چکے ہیں، جس کا اندازہ ان کی حالیہ ویڈیو کو دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار، چاہت فتح علی خان، نے کچھ عرصہ پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر ملکۂ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ”اکھ لڑی بدو بدی“ کا نیا ورژن جاری کیاتھا۔ اس گانے نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور ایک ماہ میں 27 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔ تاہم، یوٹیوب نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے باعث یہ گانا ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔
اس کے بعد، چاہت فتح علی خان نے ”بدو بدی 2“ کے نام سے گانے کا نیا ورژن جاری کیا، جس میں نوے کی دہائی کے مشہور گانے ”نچاں گے ساری رات سونیا وے“ کی طرز اور بول شامل کیے گئے ہیں۔ یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تاکہ کاپی رائٹ مسائل سے بچا جا سکے۔