سرگودھا: غیر قانونی کھیل کیلئے استعمال کیا جانیوالا ریچھ ریسکیو کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
—تصویر بشکریہ جیو نیوز
جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔
فورپاز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو بیئر بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
بیئر بیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے اور بپھرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے، یہ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے۔
اعلامیے کے مطابق 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا دی گئی ہے۔
ریچھ کے جسم پر شدید زخم، آنکھوں، ناک اور پیٹھ پر بھی گہرے نشانات ہیں۔
عدالتی حکم پر ریچھ کو تحویل میں لے کر ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی: گیس لیکیج دھماکے سے تین کمسن بچیوں سمیت چار زخمی
ویب ڈیسک:راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے گاؤں موڑا دیال میں پیش آیا۔
حادثے میں 3 کم سن بچیوں کے ساتھ ایک لڑکی بھی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔