بلو چستان ہائیکورٹ کے نے قومی شاہراہوں کے مںصوبوں کی پیش رفت رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہیں، ایک ماہ میں 29 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

جسٹس عبداللہ بلو چ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے قومی شاہراہ این 25 کرا چی، خضدار، خضدار ، کچلاک چمن کو دورویہ بنا نے اور سوراب سے گوادر تک شاہراہ کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں سے متعلق شہری الہٰی بخش کی جا نب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران منصوبوں کے حوالے سے پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عدالت نے چیئرمین این ایچ اے اور سیکریٹری پلاننگ ڈویژن کو طلب کر لیا اگلی پیشی پر طلب کرلیا۔

ڈویژنل بینچ نے چیئر مین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ قومی شاہرا ہ این 25 کی بروقت تکمیل اور این۔ 85 کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا ئیں۔

سماعت کے دوران این۔25 شاہراہ کراچی-خضدار، خضدار-کچلاک- چمن کے حوالے بینچ کو بتا یا گیا کہ اس سلسلے میں بولی 18 فروری2025 کو ہونی تھی تاہم PEPRA کے سامنے اس بابت کچھ شکایات اور ٹھیکیداروں کے درخواست زیر التوا ہونے کی وجہ سے اس کی تاریخ میں 4 مارچ 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں عوام دہشتگردوں سے زیادہ کس کے ہاتھوں جان گنوا رہے ہیں؟

سید اشرف علی شاہ، جی ایم (بلوچستان ویسٹ) گوادر نے عدالت کو بتا یا کہ ناگ سے ہوشاب تک سی پیک روڈ کی مرمت کا کام تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکا ہے جس کی انہوں نے بعض تصاویر بھی ریکارڈ کے لیے پیش کیں۔

بینچ نے قرار دیا کہ این ایچ اے قومی شاہراہ 25 شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے لیے مناسب طریقے سے آ گے بڑھنے میں ناکام رہا یہاں تک کہ زمین کے حصول تک کی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوئی۔

عدالت نے پلاننگ ڈویژن کی جانب سے نمائندہ اور پیش رفت رپورٹ پیش نہ کر نے پر برہمی کا اظہار کیا۔ بینچ نے این۔ 25 شاہراہ کراچی-خضدار، خضدار-کچلاک- چمن روڈ کی جلد از جلد تکمیل اور اس حوالے سے تمام مطلوبہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت کے 6 ماہ، عوام کو اب تک کیا ملا؟

بینچ نے حکم دیا کہ اگلی تاریخ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے کیونکہ دو رویہ سڑکوں کی عدم دستیابی سے عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سماعت کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب  نے پیش ہو کر پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جو ریکارڈ پر لے لی گئی اور اس کی کاپی درخواست گزار کے حوالے کر دی گئی۔ عدالت نے سما عت 10 مارچ 2025 تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

این ایچ اے بلوچستان ترقیاتی منصوبے بلوچستان شاہراہیں بلوچستان ہائیکورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ایچ اے بلوچستان ترقیاتی منصوبے بلوچستان ہائیکورٹ پیش رفت رپورٹ قومی شاہراہ ایچ اے کے لیے

پڑھیں:

قومی ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

’’اتنا سنا ٹا کیوں ہے بھئی؟‘‘ یہ بھارتی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ ہے، جو عموما ً گفتگو میں استعمال کیا جاتا ہے، البتہ اس ڈائیلاگ کو اگر قومی ٹیم کے دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز کے تناظر میں استعمال کیا جائے، تو بے جا نہیں ہوگا۔دبئی سے قومی ٹیم کا یہ جہاز پہلے لاہور پہنچا، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر اس جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی، جہاں قومی ٹیم اتری۔جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی، کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یک طرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے، سر جھکے ہوئے تھے۔چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی جو اس سے قبل کراچی سے دبئی خصوصی طیارے میں سفر کر کے دبئی ٹیم کے ہمراہ پہنچے تھے، اس سفر میں خاصی گہما گہمی تھی، قہقہے اور شور تھا، اس بار گہری خاموشی تھی۔چیئرمین نے دبئی میں کھلاڑیوں کو عشائیے پر بھی مدعو کیا تھا، بھارت میچ سے ایک رات پہلے اسٹیڈیم کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے پہنچے بھی تھے۔البتہ واپسی پر شکست کے بعد جیسے سب کچھ بدل چکا تھا۔ نہ رویوں میں وہ گرمجوشی تھی، نہ چہرے پر وہ مسکراہٹ۔

متعلقہ مضامین

  • خطرناک قرار اسکولوں کی تعمیر شروع نہ ہوسکی، سیکریٹری تعلیم کی من مانیاں
  • پیکا ایکٹ ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • پیکا ترمیمی ایکٹ، درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں
  • قومی ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
  • لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ 2 ماہ کیلیے ججز روسٹر جاری
  • بلوچستان، قومی شاہراہ پر کالعدم تنظیم کے مسلح افراد کی سنیپ چیکنگ، ویڈیو وائرل
  • سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج دیں
  • پیکا ترمیمی ایکٹ: درخواستیں سماعت کیلئے آئینی بینچ کو بھیج دی گئیں