تحریک انصاف دوبارہ فوج کی گود میں نہیں بیٹھے گی: سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کیا ہم 70 سال سے قائم فوج کے تسلط کو توڑ سکتے ہیں؟ تو میرا یہ خیال ہے کہ بالکل یہ تسلط ختم ہو سکتا ہے۔بدھ کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے سیمینار خطاب میں سلمان راجہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے ایک جگہ کہا کہ عمران خان پشتونوں کا سب سے بڑا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال میں پی ٹی آئی سے بہت لوگ جڑے ہیں، مڈل کلاس کے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہیں.

راجہ نے کہا کہ ہمیں اعتبار کرنا پڑے گا، یہ ڈر نکالنا ہوگا کہ تحریک انصاف دوبارہ حکومت میں آئی تو فوج کی گود میں بیٹھ جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماہ رنگ بلوچ کو بھی بلایا ہے اور منظور پشتین کو بھی بلایا ہے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف

پڑھیں:

تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو آئین اور قانون کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کی درخواست دی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما اکمل باری کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو آئین اور قانون کے مطابق مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کی درخواست دی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
 
درخواست میں استدعا کی گئی عدالت انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو 22 مارچ کے روز مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے ہائیکورٹ درخواست متعلقہ کمیٹی کے سامنے دائر نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ریڈرسل کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈرسل کمیٹی فیصلہ نہیں کرتی تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا: بابر اعوان
  • ایک میثاق پاکستان کے لیے
  • عمران خان کو جیل میں حقوق نہیں مل رہے، سلمان اکرم راجہ
  • عمران خان نے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا، فیصل چوہدری
  • تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کر دی
  • تحریک انصاف نے پانی کے مسئلے پر سندھ کی حمایت کردی
  • تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج
  • اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود ہیں، شاہد خاقان
  • اپوزیشن میں اختلافات‘ پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے: خاقان عباسی