اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز کا ویژن ہے کہ ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو: عظمیٰ بخاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اجلاس میں

پڑھیں:

پنجاب: مختلف شہروں میں 15 سو لیٹر دودھ، غیر معیاری آئل، مضرِ صحت گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی — فائل فوٹو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

لاہور: دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نوٹس

لاہور میں دو بچوں کی غیرمعیاری نوڈلز کھانے سے ہلاکت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا۔

اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں  کے بعد غیر معیاری تیل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس: کتوں، گدھوں، مینڈک کے گوشت کی فروخت کا انکشاف
  • پنجاب: مختلف شہروں میں 15 سو لیٹر دودھ، غیر معیاری آئل، مضرِ صحت گوشت تلف
  • مہنگائی کے طوفان سے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں
  • جسم کو سِلم اور اسمارٹ بنانے کےانتہائی آسان طریقے جانیں
  • قائمہ کمیٹی اجلاس : کراچی کے منصوبوں پر ناز بلوچ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • پیٹ بھر کر کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کا دل کیوں چاہتا ہے؟
  • قائمہ کمیٹی کا اجلاس، سی پیک منصوبوں پر بریفنگ
  • پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیے جانے کا انکشاف
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی: چولستان کو 211 ارب جاری ہوسکتے ہیں مگر کراچی کو پانی دینے کیلئے فنڈز نہیں