مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
مولانا حامد الحق کے بیٹے کا والد کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف،والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی ، عبدالحق ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز )خودکش حملے میں شہید دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم حامد الحق کے بیٹے عبدالحق ثانی نے کہا ہے کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی۔ انہوں ںے کہا کہ والد کو تھریٹس تھے مگر کچھ دنوں سے کوئی دھمکی نہیں تھی، نماز جمعہ کے بعد واپسی پر گھر کے قریب خارجی راستے پر میرے والد کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید والد کے مشن کو جاری رکھیں گے، والد کا مشن تھا کہ ملک میں امن قائم ہو۔قبل ازیں والد کے جنازے پر خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم حق کا راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے، یہ دھماکے، حملے اور دھمکیاں ہمارے مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حقانی خاندان کا ایک فرد بھی زندہ ہے ہم مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور حق کاراستہ نہیں چھوڑیں گے، میں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دین اور اسلام پر کبھی کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
نوشہرہ؛اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے متعدد افراد زخمی و مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ جامعہ کے اندر ہوا تھاجس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں نوشہرہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، تاہم بعد میں مولانا حامد الحق زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسجد کے ملحقہ احاطے میں ہی مولانا حامد الحق کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔
شہد کی مکھیوں کے حملے سے 90 سالہ بزرگ خاتون ہلاک
مزید :