2025-01-18@13:02:29 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«گلگت بلتستان کے»:

    آغا راحت نے کہا کہ ہمیں اب انتظار نہیں کرنا کہ دیگر علماء یا پاکستان کے شیعہ کیا لائحہ عمل دیتے ہیں، بس ہم نے برسی کے اجتماع میں گلگت بلتستان کے حوالے سے موقف پیش کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے شیعہ اس ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اتوار کے روز شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر پاراچنار کی صورتحال پر لائحہ عمل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مرکز کی طرف سے یہ پیغام آیا ہے کہ حکومت ہر طریقے سے تکفیریوں کو لگام دینے...
    شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا...
    نوٹیفکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی دیکھ بھال گلگت بلتستان کے لیے پروگرام کے تحت پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے عملے کی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نیشنل ہیلتھ کئیر پروگرام کے 600 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کے صوبائی ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو گلگت، غذر، ہنزہ، نگر، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں خاندانی منصوبہ بندی اور بنیادی صحت کی...
    ذرائع محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کو عوامی مفاد کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سارے منصوبے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے منصوبوں کے لئے منظور شدہ لاگت سے مختص شدہ لاگت( allocation) سات گنا زیادہ ہو گئی۔ مختص شدہ لاگت یا رقم کے حساب سے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں کم سے کم سات سال کا عرصہ درکار ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا اور...
    وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ تمام محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جن محکموں کی جانب سے نااہلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ان محکموں کو پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے محصولات کے ہدف کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مالی سال 2024-25ء میں مختلف محکموں کیلئے متعین محصولات کے ہدف کے حصول (ریونیو ٹارگٹس) کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کیلئے صوبے کے وسائل میں اضافہ کرنا لازمی ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے محصولات کے ہدف کو یقینی...
    فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے ہڈر میں مستحق خاندانوں میں دسمبر 2024 کو  900 کے قریب انگیٹھیاں تقسیم ہوئی تھی، تقسیم کی گئی انگیٹھیاں بعض مقامی علما کی جانب سے ’حرام‘ قرار دیے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ان انگھیٹیوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں خاص کر سردیوں میں استعمال ہونے والی بخاریاں جنہیں انگھیٹی بھی کہا جاتا ہے، گھروں کو گرم  رکھنے اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بخاریاں مقامی سطح پر تیار ہوتی ہیں اور سردی سے بچنے کے لیے گلگت بلتستان کے تمام شہری اور دیہاتی علاقوں میں استعمال ہوتی ہیں جن کی قیمت کافی زیادہ...
    گلگت بلتستان دنیا کے 50 بہترین مقامات میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سکیورٹی آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔فنانشل ٹائمز...
    پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔ بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سکیورٹی آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں...
    بین الاقوامی کاروباری اخبار دی فائنانشل ٹائمز نے حال ہی میں ’ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال‘ کے پیش نظر شمالی پاکستان کو دنیا بھر میں چھٹیوں میں دیکھنے کے لیے 50 مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024 میں سیاحوں کا پسندیدہ مقام اسکردو رہا، ہنزہ دوسرے نمبر پر گلگت بلتستان، ایک کم آبادی والا پاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختار شمالی علاقہ، جو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا مشکن ہونے کے ناطے ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اور غیر ملکی کوہ پیما مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خاطر اس خطے کا دورہ کرتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز برطانیہ میں قائم...
    وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت...
    اجلاس میں زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے میں 7 منصوبے منظور کیے گئے، جو پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دیں گے۔ صحت کے شعبے میں 27 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GBDDWP) کا چوتھا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 27540.599 ملین لاگت کے متعدد منصوبے منظور کیے گئے، 23 منصوبے، اعلیٰ فورمز کیلئے تجویز کیے گئے جبکہ 13 منصوبوں کو موخر کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے میں 7 منصوبے منظور کیے گئے، جو پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دیں گے۔ صحت کے شعبے میں 27 منصوبوں کی منظوری دی...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ داریل کے نوجوان اپنی استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے وہاں مثبت رجحانات کے ساتھ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس عمل کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے جبکہ مزید کمیونٹی کا اشتراک ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آج سے کئی سال قبل اشتیاق داریلی اور ان کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ داریل اسٹوڈنٹس...
    گلگت بلتستان میں شدید سردی کے دوران عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔ ضلع ہنزہ میں عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف شدید احتجاج کیا، جس میں علی آباد کے مقام پر منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ کی سردی میں 6 روز تک سی پیک روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ دھرنا مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ہنزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کاروبار بلکہ روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ اس شدید احتجاج کے دوران سی پیک روڈ کی بندش سے بین الاقوامی...
۱