ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے جی بی میں اندھیرے کا راج ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی عوام کو سحری و افطاری پر بجلی نہیں دی جا رہی ہے، مسائل کے انبار ہیں، عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے، دیامر اور بلتستان کے عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ اسمبلی آئے گا تو تب ہی معلوم ہو گا کہ آخر اس میں کیا چیز ہے اور ہم نے عوام کی وکالت کرنی ہے، ہمیں عوام نے چنا ہے اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہم پر فرض ہے اور ہم مکمل عوامی کام کرینگے۔ ہماری حکومت سے کوئی دشمنی نہیں ہے، حکومت اگر اچھا کام کرے گی تو اس کی ہم تعریف کرینگے، اگر عوام کے حقوق کر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرے گی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان نے کہا

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے: فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہےجو وسائل پرقبصہ ہے. اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے. آج پھر ایک ایساقانون صوبوں سےپاس کرایا جارہا ہے جو وسائل پرقبصہ ہے، اگر حکومت ہوش کے ناخن نہیں لیتی تو پھر ہمیں عوام میں جانا ہوگا اور عوام اپنے حق کے تحفظ کے لیے میدان میں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کو خود بھی یہ سوچنا چاہیے کہ آئین کے منافی کسی قسم کا بل اسمبلیوں میں نہیں لایا جائے.سوچنا چاہیے کہ آئین محترم ہے. اس کی حرمت کا تقاضا ہے کہ کوئی قانون اس کی روح کی نفی نہ کرے، جے یو آئی کو 18 ویں ترمیم میں کوئی تبدیلی منظور نہیں۔سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ صوبےکے اختیارات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہم نہ بین الاقوامی قوتوں کو اپنے وسائل کا مالک بنائیں گے اور نہ ہی وفاقی حکومت کو اس کا مالک بنائیں گے، طریقہ کار ہوتا ہے . صوبے کاا ختیار اپنی جگہ برقرار ہے .اگر کوئی کاروبار کرنا ہے تو صوبے کے ساتھ کیا جائے. وسائل اور شرائط صوبے کی ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کی کینالز پر شہباز حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی دھمکی
  • چینی سرمایہ کاروں اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے
  •  بعض عناصر بلوچستان کی آگ کو گلگت بلتستان تک لے آنا چاہتے ہیں، کاظم میثم
  • جی بی کے وکلاء نے 26 اپریل سے دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا
  • حکومت عوام کے ووٹ سے آئی ہو تو بجٹ عوام دوست ہو گا، مفتاح
  • ایف پی ایس سی کے ذریعے گلگت بلتستان کی 1454 اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی سفارش
  • اسلام آباد، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی وفاقی وزیر عبد العلیم خان سے ملاقات
  • مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے: فضل الرحمٰن
  • عطاء تارڑ کی زیر صدارت اجلاس میں قومی بیانئے کی مضبوطی پر غور
  • زرعی سکالر شپ پروگرام ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے 300 طلباء کی چین روانگی