اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامور سینئر اینکرز، معروف صحافیوں، کالم نگاروں، تجزیہ کاروں اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیر نے ہر مہمان کا فرداً فرداً استقبال کیا اور ان سے بالمشافہ ملاقات کر کے ان کی شرکت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں اسلام آباد کلب میں وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کی میزبانی میں سینئر صحافیوں، بیوروچیفس اور میڈیا پرسنز کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

انجینئر امیر مقام خود میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئے، جو ان کی عوامی رابطے اور خلوص کا عملی ثبوت تھا۔ افطار پارٹی کے دوران مختلف صحافیوں سے ملکی سیاست، معیشت، مسئلہ کشمیر، صحافتی آزادی اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ امیر مقام نے اس موقع پر صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے آزادی صحافت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس کی آزادی و مضبوطی جمہوری معاشروں کی پہچان ہے۔مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو مزید اجاگر کریں گے اور پاکستان کے اصولی مؤقف کو ہر پلیٹ فارم پر جرأت مندی سے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امیدیں پاکستان سے وابستہ ہیں اور اس مسئلے کا پرامن حل عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔تقریب میں موجود نامور صحافیوں اور اینکرز نے امیر مقام کی مہمان نوازی، خلوص اور عاجزانہ رویے کو سراہا اور انہیں ایک مدبر سیاستدان اور حقیقی عوامی لیڈر قرار دیا۔ صحافیوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے سیاستدان کم نظر آتے ہیں جو خود میزبانی کریں، لوگوں کے درمیان بیٹھیں اور ان کے مسائل کو سنیں۔افطار ڈنر کے اختتام پر وفاقی وزیر نے صحافی برادری کا دوبارہ شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ میڈیا پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مسلم لیگ ن افطار ڈنر

پڑھیں:

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کو ارشد شریف سے منسوب کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر پر شدید تنقید

پشاور:

 وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلی کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کیا۔

اُن کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر برائے اعلی تعلیم کا یہ بیان انتہائی احمقانہ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شخصیات کے ناموں سے کوئی بھی کتبہ آویزاں نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی وزیر برائے اعلی تعلیم کے بیان پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ ارشد شریف کی صوبے کے لیے کیا خدمات ہیں۔

 انکا کہنا تھا کہ صوبے میں صحافت کے لیے کئی صحافیوں کے قربانیاں موجود ہیں جنہوں نے اپنے صحافتی امور پر سودہ بازی نہیں کی اور اپنے صوبے کے لیے قربانیاں دی۔

سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ صوبے کے معتبر صحافی مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کا نام جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کے نام سے منسوب کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغ عامہ کو ارشد شریف سے منسوب کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر پر شدید تنقید
  • وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس  میں شرکت کیلئے چین چلے گئے
  • پی ٹی آئی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئی؟ طلال چوہدری
  • محمد نواز جدون کی میزبانی میں دبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں رمضان اور یومِ پاکستان کی پرنور سحری
  • موکب عزادارانِ امام حسینؑ کی جانب سے یومِ شہادتِ امام علیؑ کے موقع پر نمازِ مغربین اور افطار کا اہتمام
  • وفاقی وزرا کی ایوان سے غیرحاضری، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعظم اور وزیر پارلیمانی امور کو شکایت کردی
  • وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی زیر صدارت سرکاری حکام اور پرائیویٹ حج گروپ یونین کا مشترکہ اجلاس
  • پاکستان مشن نیویارک کی جانب سےسابق پاکستانی سفیر منیر اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب
  • مسلم لیگ نے پاکستان بنایا وہی اسے سنوار رہی ہے: عظمیٰ بخاری