امریکا، وزیراعلیٰ کے اعزاز میں کاروباری شخصیات کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے اعزاز میں امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کاروباری شخصیات نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس کی میزبانی کے فرائض گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نعیم جان اور عاقل عبید نے انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے اعزاز میں امریکہ میں مقیم گلگت بلتستان کی کاروباری شخصیات نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جس کی میزبانی کے فرائض گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نعیم جان اور عاقل عبید نے انجام دیئے۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں متعین منسٹر ٹریڈ اینڈ کامرس حنیف چنا، ٹیلی نار پاکستان کے اعلی عہدیدار احمد فراز سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندے مظہر منیر، ملک شہباز احمد اور چوہدری اکبر نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان دس روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کاروباری شخصیات گلگت بلتستان امریکہ میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا
حکومت اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز کی تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق کے بعد سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں:
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان میں ججز کی تقریوں کے طریقہ کار کے حوالے اتفاق ہوگیا ہے، حکومت آرڈر 2018 کے مطابق ججز تقرریاں کرے گی، معاملے پر ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان سے بات کرلی تھی۔
جس پر سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز تقرریوں پر حکم امتناع ختم کردیا، آئینی بینچ کے رکن جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
وکیل غلام مصطفی کندوال نے اعتراض کیا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق آرڈر 2019 کے مطابق تقرریاں ہونا ہیں، جس پر جسٹس محمد علی مظہر بولے؛ ہمیں ابھی ججز تقریوں کا مقدمہ نمٹانا چاہیے، آرڈر 2019 مجوزہ تھا اس پر عملدرآمد کا کیسے کریں۔
مزید پڑھیں:
جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اگر ناانصافی ہوئی تو پھر ایشوز بنیں گے۔
گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ججز طریقہ کار متعلق درخواست واپس لے لی گئی، سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرریوں متعلق دیگر درخواستوں پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹارنی جنرل حکم امتناعی سپریم کورٹ گلگت بلتستان