گلگت بلتستان، ایلیمنٹری بورڈ کے مایوس کن نتائج پر غور کیلئے وفاق سے ماہرین کی ٹیم طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے حالیہ پرائمری اور ایلیمنٹری بورڈ کے غیر تسلی بخش نتائج پر فوری ایکشن لیتے ہوئے وفاق سے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم طلب کی ہے، جو حالیہ نتائج سمیت تعلیمی پسماندگی کی نشاندہی سمیت بہتری کے لئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی اس تجویز پر وفاقی وزات تعلیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے محکمہ تعلیم میں تدریسی معیار، تشخیص اور تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی گئی ہے، جو تجربہ کار اساتذہ، مضمون کے ماہرین اور تشخیصی ماہرین پر مشتمل ہے، جو پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے کام کرے گی۔ یہ ماہرین نصاب، ابتدائی بچپن کی تعلیم، تشخیصی طریقہ کار، تربیتی پروگرامز اور تعلیمی جائزے کے عمل کا تفصیلی تجزیہ کریں گے۔ جس کا مقصد تدریسی معیار کو بلند کرنا، اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا، اور تشخیصی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
نامزد ٹیم اپنی سفارشات اور تحقیقاتی نتائج چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ایک تفصیلی بریفنگ کے ذریعے پیش کرے گی، جس میں تعلیمی اصلاحات اور پالیسیوں میں بہتری کے امکانات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یہ ماہر ٹیم پیر 10 فروری 2025ء سے محکمہ تعلیم کے ساتھ کام شروع کرے گی اور جامع تحقیق و تجزیے کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اس اقدام کو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جو گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنے گا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جن کے مطابق جی بی میں دونوں جماعتوں کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ نتائج کے مطابق صرف ضلع گلگت میں کامیابی کی شرح 50 فیصد رہی جبکہ دیگر اضلاع میں 20 سے 30 فیصد کے درمیان رہی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماہرین پر مشتمل کے لیے کرے گی
پڑھیں:
پرنس کریم آغا خان کا انتقال، گلگت بلتستان میں کل عام تعطیل کا اعلان
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 6 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں عام تعطیل ہوگی، اور اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
واضح رہے پرنس کریم آغا خان چہارم کا انتقال ہوگیا ہے، جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔
یہ بھی پڑھیں اسماعیلی فرقے کا 50واں روحانی پیشوا کون ہوگا اور انتخاب کیسے ہوتا ہے؟
گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے، علاقے میں پرنس کریم آغا خان نے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے فلاحی کام بھی کیے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان انتقال پرنس کریم آغا خان حکومت عام تعطیل گلگت بلتستان وی نیوز