وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے حصول کیلئے معاوضوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ مختلف منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے بروقت ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے کہ ترقیاتی منصوبے خصوصاً پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد فوری ادا کئے جائیں۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ڈپٹی کمشنر غذر کو ہدایت کی کہ گلگت چترال ایکسپریس وے کے متاثرین کو این ایچ اے کی جانب سے زمینوں کے معاوضوں کی مد میں دی جانے والی رقم ادا کی جائے اور زمنیوں کے معاوضوں کی مد میں درکار مزید رقم کیلئے این ایچ اے کو مراسلہ تحریر کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو بھی ہدایت کی کہ عطاء آباد پاور پروجیکٹ کے حوالے سے زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے سفارشات آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر دیامر کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اس منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔ داریل تانگیر ایکسپریس وے کیلئے درکار زمینوں کے حوالے سے جلد سیکشن 4 کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ وزیر اعلیٰ جی بی نے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایت کی کہ شاہراہ نگر پر جاری کام تیز کرنے کیلئے این ایل سی اور سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو مراسلہ لکھیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منصوبوں کیلئے درکار زمینوں کے معاوضے نے ڈپٹی کمشنر ہدایت کی کہ کے حوالے سے منصوبوں کی کہ ترقیاتی معاوضوں کی وزیر اعلی کرنے کی

پڑھیں:

تین پاکستانی علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید علی رضوی

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ علماء کو رہا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوزہ علمیہ قم (جامعہ المصطفیٰ العالمیہ) میں زیر تعلیم تین پاکستانی علماء کرام کو ایران سے پاکستان آتے ہوئے ریمدان بارڈر پر نامعلوم افراد نے گرفتار کر لیا ہے، جس پر ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے بھی خلاف ہے۔ اس غیر یقینی صورت حال کے باعث گلگت بلتستان کے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ اگر ان علماء پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ سید علی رضوی نے کہا کہ ہم پاکستان کے بااختیار اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور علماء کرام کو جلد از جلد بازیاب کروائیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • جبری لاپتہ علماء کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے، علامہ شیخ حسن جعفری
  • سعودی حکومت کی ہدایت عمرہ زائرین کیلئے پولیو، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی
  • بلتستان کے علماء کو رہا نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا، شیخ نثار مہدی
  • گلگت بلتستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہے، وزیر اعلیٰ
  • تین پاکستانی علماء کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید علی رضوی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • دیامر ڈیم متاثرین کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا، امیر مقام
  • گلگت بلتستان،منشیات کی روک تھام کیلئے ضلعی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ